
تہران : ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہاہےکہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کا بھرپور جواب دینا ہماری پالیسی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ صدر یا پارلیمنٹ ایک ایسا قانون منظور کریں جو یہ واضح کرے کہ اگر رھبر انقلاب، فوجی اور سرکاری عہدیداروں کو کسی بھی قسم کی دھمکی دی جاتی ہے، تو نظام کا ردعمل کیا ہوگا۔ ایران کے خلاف کوئی بھی اقدام بلا جواب نہیں ہونا چاہیے۔


































