
تہران : امریکا نے ایران کیخلاف نئے حملے کئے ہیں۔ امریکی سینٹ کام نے دعویٰ کیا ہے کہ قبرص کے جہاز پر حملے کے بعد کارروائی کی گئی۔ امریکا نے آبنائے ہرمز کے قریب جزیرہ قشم، بندر عباس، جسک اور سیرک میں ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد مختلف شہروں میں زورداد دھماکے سنے گئے۔ امریکی سینٹ کام نے کہاہےکہ ایران کے خلاف کارروائی قبرص کے پرچم بردار کنٹینر بردار جہاز پر حملے کے بعد کی گئی ہے۔ حملے سے جہاز میں پر آگ لگ گئی اور انجن روم کو شدید نقصان پہنچا۔ عملے کا ایک رکن لاپتہ ہے۔
امریکی حملے کے بعد ایران نے قطر۔ بحرین۔ کویت اور عرب امارات میں امریکی تنصیبات کو ڈرونز اور میزایلوں سے نشانہ بنایا۔


































