Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے مسافروں کیلئے نئی پالیسی کااعلان

اسلام آباد (نیٹ نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کی جانب سے بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والے مسافروں کے لیے نئی پالیسی کااعلان کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا جبکہ پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زائد مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جائے گا، مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کے لیے گھر بھیج دیا جائے گا جبکہ ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کے مطابق صوبائی حکومت مسافر اور عوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانےکے لیے عملی اقدامات کریں گی۔ معید یوسف نے کہا ہے کہ اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular