
نئی دہلی : بھارتی عدالت نے 2020 کے دلی فسادات میں پہلی سزا سنادی۔ عدالت نے مسلم کش فسادات کے مقدمے میں دنیش یادیو کو 5 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ پراسیکیوٹر برانچ اور عینی شاہدین کےمطابق دنیش یادیو ہندو بلوائیوں کے گروپ کا حصہ تھا۔ دنیش یادیو نے فسادات کے دوران ایک خاتون کا گھر جلادیا تھا۔ عدالت نے مجرم کو 12 ہزار روپے جرمانے کا بھی حکم دیا۔ دلی میں 2020 میں مسلم کش فسادات میں 50 سے زائد افراد کو قتل کیا گیا تھا۔ یہ دہلی کی تاریخ کے بدترین فسادات تھے۔


































