
غزہ : حماس نے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو جنگی جنونی قرار دیا ہے۔ حماس کا یہ بیان قطر، مصر اور امریکی وفود کی اٹلی کے دارالحکومت روم میں اسرائیلی وفد سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس ملاقات میں اسرائیلی وفد نے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی کیلئے نئی شرائط کا مسودہ پیش کیا ہے۔ حماس کے مطابق صیہونی وزیراعظم جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ثالثوں کو جو پیغام دیا ہے اس سے واضح ہے کہ نیتن یاہو تاخیر،تعطل اور قتل عام کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔ حماس کا کہناہے کہ وہ جنگ بندی کیلئے تیار ہے لیکن فلسطینیوں کے خون کا سودا ہرگز نہیں ہونے دے گی۔


































