Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

نریندر مودی آج تیسری بار وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے

نئی دہلی: ہندوستان کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری آج شام ہوگی۔ نریندر مودی جواہر لال نہرو کے بعد تیسری بار وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہونے والے دوسرے بھارتی سیاستدان ہوں گے۔ حلف بردای کی تقریب ہندوستانی وقت کے مطابق شام سوا سات بجے راشٹریہ بھون میں ہوگی۔ وزیراعظم کے ساتھ تیس رکنی کابینہ بھی حلف اٹھائے گی۔ زیادہ تر وزرا کو پرانے قلمدان ہی ملنے کا امکان ہے۔ سری لنکا اور مالدیپ کے صدور جبکہ بنگلادیش، ماریشیس، نیپال اور بھوٹان کے وزرائے اعظم نے تقریب میں شامل ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ دیگر کئی اہم غیرملکی شخصیات کے بھی آنے کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے نئی دلی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ پولیس نے دارالحکومت نئی دہلی کو اگلے 2 دن کے لیے نو فلائی زون بھی قرار دے دیا ہے جبکہ نئی دہلی میں داخل ہونے والے کچھ راستوں کو بند کردیا جائے گا، تقریبِ حلف برداری کے لیے کمانڈوز بھی تعینات ہوں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular