Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

نماز جمعہ منسوخ یا محدود،خطبات مختصر،مصافحہ سے گریز(علما کی گائیڈ لائن)

نماز جمعہ کے اجتماع میں کم سے کم لوگ ہوں، بزرگ مسجد نہ جائیں، اسلامی نظریاتی کونسل،تکلیف میں گھرپر نماز پڑھنا ایمان کی کمزوری نہیں، مولانا طارق جمیل
خطبہ مختصر رکھا جائے، مفتی تقی عثمانی،لوگ وائرس سے نہیں عذاب سے ڈریں،الیا س قادری، نماز ی گھر سے وضو کرکے جائیں اور نوافل گھر پر پڑھیں، پیما کی ہدایت
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا وائرس کے خوف سے ملک میں مذہبی سرگرمیاں بھی شدید متاثر،کراچی میں اکثر شیعہ جامع مساجد نے نماز جمعہ کے اجتماعات کو منسوخ کردیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے جمعہ کے خطبات مختصر اور نمازیوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کی سفارش کردی علمائے کرام نے بھی حفاظتی اقدامات کی حمایت کرتے ہوئے لوگوں سے گھروں میں نما زپڑھنے کی درخواست کی ہے، خیبرپختونخوا میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے نماز جمعہ دو شفٹوں میں پڑھنے، سنتیں اور نوافل گھروں پر پڑھنے، پنج وقتہ نماز برآمدے یا صحن میں ادا کرنے اور بزرگوں اور بچوں کی مساجد میں آمد کی حوصلہ شکنی کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے ایوان وزیراعلی لاہور میں ملاقات کی اور حکومتی اقدامات کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماع میں کم سے کم لوگ ہوں اور بیانات کی ضرورت نہیں صرف اور صرف خطبے پر اکتفا کیا جائے، بزرگ افراد مسجد نہ جائیں، ہاتھ ملانے کے بجائے صرف زبان سے سلام کیا جائے، معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اگر مسجد آنے میں تکلیف ہو تو نماز گھر پر پڑھی جا سکتی ہے یہ عمل ایمان کی کمزوری نہیں بلکہ احتیاطی تدبیر ہے، دار العلوم کراچی کے سربراہ مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ نماز جمعہ کا خطبہ ایک ڈیڑھ منٹ تک محدود کیا جا سکتا ہے، دعوت اسلامی کے سربراہ علامہ محمد الیاس قادری نے کہاہے کہ ہمیں کورونا وائرس سے گھبرانے کی بجائے اللہ پاک کی ناراضی،برائی کے خاتمے اوراْس کے عذاب سے ڈرنا چاہئے، عوام عوامی اجتماعات اور دیگر تقریبات پر پابندی کی پاسداری کریں،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے ضعیف العمر نمازیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پنج وقتہ نمازیں گھروں میں ادا کریں، جونمازی مساجد میں نماز ادا کرنا چاہتے ہیں وہ وضو گھر سے کرکے تشریف لائیں،سنت و نوافل گھر سے ادا کر کے تشریف لائیں اور فرض نماز کی ادائیگی کے بعد بقیہ سنت و نوافل گھر واپس جا کر ادا کریں،مسجد میں لوگوں سے میل ملاپ کے وقت کو کم سے کم کریں اورایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے گریز کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular