Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

نائیجیریا: پولیس پھر شیعہ مظاہرین پر ٹوٹ پڑی،نوجوان شہید

کادونا میں آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کیلئے ریلی، پولیس نے براہ راست فائرنگ کردی، 15 سالہ نوجوان شہید، درجنوں افراد زخمی
کئی مظاہرین زیر حراست،ابوجا میں بھی اسلامی تحریک کے کارکنوں کی ریلی،مظاہرین کا شیخ ابراہیم زکزاکی کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کرنے پر احتجاج
ابوجا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا میں پولیس ایک بار پھر شیعہ مظاہرین پر ٹوٹ پڑی،پولیس کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور متعددزخمی ہوگئے، کادونا میں اسلامی تحریک کے کارکنوں نے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیااور ریلی نکالی،ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی، پولیس نے ریلی کے شرکا کو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے براہ راست فائرنگ کردی،جس سے 15 سالہ نوجوان محمد جواد لیمان شہید اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لے لیا، ادھر دارلحکومت ابوجا میں بھی اسلامی تحریک کے کارکنوں نے احتجاجی ریلی نکالی،مظاہرین آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے مقدمہ کی سماعت ملتوی کرنے پر احتجاج کررہے تھے، مظاہرین اگوئی ارونسی شاہراہ پر جمع ہوئے اور عدالتی فیصلے پر احتجاج کیا،مظاہرین نے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے حق میں بڑے بڑے بینرز اور پوسٹرز اٹھارکھے تھے،دوسری جانب نائجیریا کی پولیس اور فوج کی جانب سے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جس میں ابھی تک ہزاروں افراد کو شہید، زخمی اور گرفتار کیا گیا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular