سعودی عرب کا قرضہ183ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے،عالمی بینک
لندن(نیوزڈیسک) محمد بن سلمان کی ولیعہدی کے زمانے میں سعودی عرب غیرملکی قرضوں میں ڈوب گیا، عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا قرضہ183ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے ، 2019 کے اختتام تک سعودی عرب کے غیر ملکی قرضوں میں375 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ رواں سال کے ابتدائی 5ماہ میں قرضوں میں اضافے کی شرح سے لگتا ہے کہ اختتام سال تک قرضوں میں 54فیصد اضافہ ہوگا،رپورٹ کے مطابق اعدادوشمار میں کورونا وائرس سے پہنچے والے نقصان اور اس کی وجہ سے لئے گئے قرضے شامل نہیں۔


































