
تہران : ایران نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر پانچ روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ جبکہ عراق اور شام میں 3 روزہ عام سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ سوگ کے دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر سیاہ پرچم لہرادیا گیا۔ عراقی وزیراعظم شیاع السودانی نے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ شیاع السودانی نے سید حسن نصراللہ کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ حق کی راہ میں شہید ہوئے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غاصب حکومت نے اپنے جرائم میں تمام سرخ لکیروں کو عبور کیا ہے اور وہ پورے خطے میں اپنی جارحیت کو بڑھانا چاہتی ہے۔


































