Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت میں 4 ہزار 500 سے زائد طلبا شہید

غزہ : غزہ اور مغربی کنارے میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 4 ہزار 500 سے زائد طلبا شہید ہوچکے ہیں۔ فلسطینی وزارت تعلیم کے مطابق غزہ اور مغربی کنارے میں صیہونی فورسز کے ہاتھوں 4 ہزار 510 طلبا شہید اور 7 ہزار 911 زخمی ہوئے۔ مغربی کنارے میں 41 طلبا شہید اور 282 زخمی ہوئے، مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے 85 طلبا کو گرفتار کر رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 231 استاد اور اکیڈمک کارکن شہید اور 756 زخمی ہیں، جبکہ مغربی کنارے میں 6 استاد زخمی اور 71 گرفتار ہیں۔ فلسطینی وزارت تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے 346 اسکولوں پر بمباری کی۔56 اسکول اقوام متحدہ کے ادارے کے زیر انتظام تھے۔ اسرائیلی بمباری سے 83 اسکولوں کو شدید نقصان پہنچا، 7 مکمل تباہ ہوئے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز، یہودی آبادکاروں نے 38 اسکولوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی 90 فیصد تعلیمی عمارتوں پر بمباری کی 133 اسکولوں کو پناہ گزینوں کیلئے کیمپ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ مغربی کنارے میں 55 سے زائد اسکول اسرائیلی فورسز، یہودی آبادکاروں کے حملوں کے باعث بند کردئیے گئے۔

مزید پڑھیے

Most Popular