
مقبوضہ بیت المقدس : غرب اردن کے علاقے نابلس میں فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں 40 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ صیہونی فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں سے فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اُدھر النقب کے تل السبع علاقے میں فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا جس کے دوران صیہونی فوجیوں سے ان کی جھڑپ بھی ہوئی۔ یہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب صیہونی فوجی ایک فلسطینی نوجوان لڑکی کو زمین پر گرا کر اسے گھسیٹ رہے تھے۔


































