
غزہ:صیہونی فوج نے شجاعیہ۔خان یونس۔ وسطی رفح۔ جبالیہ۔ زیتون۔دیرالبلاح۔المواصی پر چالیس سے زائد فضائی حملے کیے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق حملوں میں ساٹھ فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
غزہ میں سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں فلسطینی شہدا کی تعداد 38 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔
شجاعیہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج اور حماس میں گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ حماس کے مطابق القسام بریگیڈ کی چھاپہ مار کارروائیوں میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔


































