
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے بڑھ گئی ہے۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 68 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہوگئی ہے، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں تیزی لائی گئی ہے۔ متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کے بعد این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا تھا کہ اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسینیشن اومی کرون کے خلاف واحد موثر طریقہ ہے۔ حکومت نے ملک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگوانے کے لیے سینٹرز بھی قائم کیے ہیں۔


































