
تہران : ایرانی وزیر خارجہ نے روس کو بیلسٹک میزائل دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ اسرائیلی بلیک میلنگ کا سامنا کرنے کے لیے کوئی اور بہانہ تلاش کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک میں جوزف بوریل اور انریکے مورا کے ساتھ ملاقات کے دوران واضح کیا کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی تعاون کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا سلسلہ یوکرین کے بحران سے پہلے بھی جاری تھا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے صہیونی حکومت کو ہتھیار دئے جو ایران کے خلاف استعمال ہورہے ہیں۔ امریکہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور یورپی ممالک اس میں امریکہ سے تعاون کررہے ہیں۔


































