Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

تحریر: علی واحدی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے حزب‌ الله لبنان کے نام ایک خط میں جہاد و مزاحمت کو امریکہ اور صیہونی دشمن کے مقابلے کا واحد راستہ قرار دیتے ہوئے، حزب اللہ لبنان کو سامراج کے خلاف جدوجہد کا ایک بہترین رول ماڈل قرار دیا ہے۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل اور وفادار اور بہادر مجاہدین کی جانب سے اعلان بیعت و وفاداری کے لیے لکھے گئے خط کے جواب میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے صیہونی دشمن کے خلاف جنگ میں حزب اللہ کے کردار اور عالمی سامراجی طاقتوں کے ظلم سے رہائی حاصل کرنے کی غرض سے دنیا بھر کی حریت پسند اقوام کے لیے اسے ایک رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین لبنان کی حمایت پر مبنی ایران کی اسٹریٹیجک پالیسی پوری قوت کے ساتھ جاری و ساری رہے گی۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے لبنان کی ارضی سالمیت کے تحفظ اور صیہونی حکومت کے مکمل اور غیر مشروط انخلا کو جارح امریکہ کی مسلط کردہ جنگ کے خاتمے سے متعلق ایم او یو کی اولین شرط قرار دیا ہے۔ آيت اللہ مجتبیٰ خامنہ کے خط میں آیا ہے کہ آج جب دنیا کی قومیں امریکی حکومت اور مجرم اور کھیتی اور نسل کو تباہ کرنے والے صیہونیوں کے ظلم و ستم سے تنگ آچکی ہیں، تو جہاد اور مزاحمت کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں بچا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا، ایران نے بھی انقلاب کے رہبر معظم و شہید امام سید علی خامنہ ای رضوان اللہ تعالی علیہ کی پالیسی کے مطابق ان مظلوم اور بااقتدار مجاہدین کے دفاع کو اپنی اسٹریٹیجک پالیسی قرار دیا ہے اور لبنان کی ارضی سالمیت کا تحفظ اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا مکمل اور غیر مشروط خاتمہ، جارح امریکا کے ساتھ مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کی پہلی شرط کے طور پر مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اپنی تنظیم کے جوانوں اور مجاہدین کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ مجتبی خامنہ ای سے بیعت اور وفاداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ آپ کی طرف بیعت کا ہاتھ بڑھاتے ہیں اور ہم آپ سے عہد کرتے ہیں کہ اسی "وقار” کے راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے، جس طرح ہم شہید امام خامنہ ای کے ساتھ تھے۔ رہبر انقلاب اسلامی کے نام حزب اللہ کا یہ خط ایسے عالم میں سامنے آیا ہے کہ حزب اللہ پر اپنی حکومت اور امریکہ سمیت سب کا دباؤ ہے کہ وہ ایران کا ساتھ چھوڑ دے اور ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دے، لیکن حزب اللہ نہ صرف میدان میں کھڑی ہے بلکہ رہبر انقلاب کے بقول تمام حریت پسندوں کے لئے ایک نمونہ عمل اور رول ماڈل بن چکی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular