
اسلام آباد : سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کے ضمنی انتخابات، مجوزہ علماء و ذاکرین کانفرنس، ملی یکجتی کونسل کے معاملات، پارہ چنار کشیدگی، شہید ذیشان حیدر آف پارہ چنار کا فاتحہ، گلگت بلتستان کا دورہ، عزاداری سید الشہداء پر ایف آئی آرز اور راجہ بازار عاشورہ کیس سمیت دیگر قومی ملی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور قائد ِ تحریک سے رہنمائی حاصل کی۔


































