
سمن آباد لاہور کی پولیس نے اشرف جلالی کو ان کے مدرسے پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا، ماڈل ٹاو ¿ن کچہری میں خاتون جج نے مقدمہ سنا اور ان کو جیل بھجوادیا
عدالت کا مقدمہ میں 295 اے کی دفعہ بھی شامل کرنے کا حکم ، متحدہ علما بورڈ کے پاس بھی کیس بھجوایا ہے جہاں 295 سی بھی لگوائی جائے گی،وکلا
لاہور(نیوز ڈیسک) شاتم دختر رسول اشرف جلالی کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا، سمن آباد پولیس کی بھاری نفری نے لاہور کے علاقے شاد باغ میں مدرسے مرکز صراط مستقم پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا،پولیس نے اشرف جلالی کو ماڈل ٹاﺅن کچہری میں پیش کیا، جہاں تین ججز نے کیس سننے سے ہی انکار کر دیا، بعدمیں پولیس اسے چوتھے مجسٹریٹ کی عدالت میں لے گئی، جہاں خاتون مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کی ، اشرف جلالی کی طرف سے 3 وکیل پیش ہوئے جبکہ اتحادِ ا ±مت فورم کی جانب سے دو درجن کے قریب وکلا کا پینل عدالت میں موجود تھا، اشرف جلالی کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا ، عدالت نے آصف جلالی کیخلاف 295 اے کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کرنے کا حکم دیدیا ، عدالت میں اشرف جلالی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ، دخترِ رسول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی پر اشرف جلالی کیخلاف لاہور میں 3 مقدمات درج کروائے گئے تھے، اتحادِ ا ±مت فورم کے وکلا سید علمدار حسین بخاری ایڈووکیٹ و دیگر کا کہنا ہے کہ وہ اشرف جلالی کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، یہ حرمتِ اہلبیتؑ کا معاملہ ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ مقدمے میں 295 اے بھی شامل کر دی ہے، جبکہ متحدہ علما بورڈ کے پاس بھی کیس بھجوایا ہے جہاں 295 سی بھی لگوائی جائے گی


































