Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

شہید راہ قدس حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین لاکھوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک

بیروت: سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کو بیروت میں لاکھوں افراد کی موجودگی میں تشیع کے بعد دفن کیا گیا۔ حزب اللہ کے سابق سیکریٹری جنرل اور سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کو بیروت میں لاکھوں لوگوں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
بیروت میں ہونے والی تشییع میں کمیل شمعون اسٹیڈیم سے لے کر جائے تدفین تک انسانوں کا سمندر تھا۔ مختلف ممالک کے سرکاری اور غیر سرکاری وفود تشییع میں شرکت کے لئے بیروت پہنچے تھے۔ شہید حسن نصرا للہ کی تشییع جنازہ میں ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے سربراہ باقر قالیباف نے اعلیٰ سرکاری اور غیر سرکاری وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
تشییع جنازہ کے اجتماع سے حزب اللہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم نے خطاب کیا اور شہید حسن نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ولی امر المسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular