Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای مشہد میں سپرد خاک، لاکھوں سوگواروں کی شرکت

(260709) — MASHHAD, July 9, 2026 (Xinhua) — People attend the funeral procession of Iran’s late Supreme Leader Ali Khamenei in Mashhad, Iran, July 9, 2026. Iran’s late Supreme Leader Ali Khamenei was laid to rest in the northeastern Iranian city of Mashhad on Thursday. (Xinhua/Shadati)

مشہد : شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مشہد میں روضہ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر شرکا نے انتقام کی علامت سمجھے جانے والے سرخ پرچم لہرائے۔ نماز جنازہ کے موقع پر فضا انتقام، انتقام کے نعروں سے گونج اٹھی جب کہ جلوس جنازہ کے شرکا نے ٹرمپ ہم تمہیں ماردیں گے کا قد آور بینر تھام رکھا تھا۔
شہید رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین کے ساتھ ہی ایران اور عراق کے پانچ شہروں میں چھ روزہ عوامی سوگ کی تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔ گذشتہ روز رہبر شہید کی نماز جنازہ مشہد میں روضہ امام رضا علیہ السلام میں ادا کی گئی جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی مشہد کی گلیاں اور سڑکیں سوگواروں سے بھر گئیں۔ نماز جنازہ شہید رہبر کے بڑے بیٹے سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔ بعد میں پیکر پاک کو امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔ ان کے ساتھ شہید کے خاندان کے افراد کی بھی تدفین کی گئی۔
شہید کی تشیع جنازہ کی چھ روزہ عظیم الشان الوداعی اور تدفین کی تقریبات پانچ شہروں تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد کی گئیں. بڑے پیمانے پر، پرجوش ہجوم نے پچھلے تمام ریکارڈز کو توڑ دیا بہت سے سوگواروں نے شہروں کے درمیان سفر کیا، شرکت کے پیمانے کو بڑھایا اور عقیدت کی ایک مسلسل لہر پیدا کی۔ متعدد آزاد اور سرکاری ذرائع سے مرتب کیے گئے سرکاری تخمینے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ چار کروڑ تیس لاکھ لوگوں نے تاریخی تشیع جنازہ میں حصہ لیا۔ عراق میں جنازے کی تقریبات کی نگرانی کرنے والی سپریم کمیٹی کےمطابق مقدس شہروں نجف اور کربلا میں نکالے گئے جلوسوں میں ایک کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular