
تل ابیب: اسرائیل کے شہر حدیرہ میں شہادت پسندانہ کارروائی میں چھ صیہونی زخمی ہوگئے جس میں سے دو کی حالت نازک ہے۔ فلسطینی مجاہد نے شہر کے چار مقامات پر صیہونیوں کو چاقو گھونپ دئے۔ پولیس حکام کے مطابق زخمیوں کو واقعے کے فوری بعد ہلیل میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے فلسطینی مجاہد کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔


































