
نیویارک: اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کے بارے میں سامنے آنے والی خبروں کے بعد کہا ہے کہ یحییٰ سنوار کے آخری لمحات اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا نمونہ ہوں گے۔ جب مسلمان میدان جنگ میں کھڑے شہید سنوار کو جنگی لباس میں اور دشمن کا سامنا کرتے ہوئے دیکھیں گے تو مزاحمت کے جذبے کو تقویت ملے گی۔ ایرانی مشن نے کہا کہ سنوار نوجوانوں اور بچوں کے لیے ایک نمونہ بنیں گے جو فلسطین کی آزادی کے لیے اپنے راستے کو آگے بڑھائیں گے۔ جب تک قبضہ اور جارحیت موجود ہے، مزاحمت برقرار رہے گی، کیونکہ شہید زندہ رہتا ہے اور الہام کا ذریعہ ہے۔


































