
کراچی : مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام تعمیر کراچی تعمیر پاکستان کانفرنس29 دسمبر کو 3بجے سہہ پہر کراچی پریس کلب میں ہوگی۔ جس میں شہر قائد کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات، پانی ، بجلی گیس بحران ،صحت و تعلیم کی سہولیات کے فقدان اور بے اختیار بلدیاتی نظام جیسے امور زیربحث آئیں گے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے مختلف قومی سیاسی ومذہبی جماعتوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔


































