
خرطوم : سوڈان نے اپنے علاقے ڈارفر میں نسل کشی پر متحدہ عرب امارات کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز۔ آر ایس ایف کے درمیان لڑائی نے ملک کو خانہ جنگی میں دھکیل دیا ہے۔ سوڈان نے کہاہے کہ متحدہ عرب امارات دارفر میں غیر عرب لوگوں کی نسل کشی میں آر ایس ایف کی حمایت کر رہا ہے۔ ہیگ میں آئی سی جے کے سامنے کیس کھولتے ہوئے، سوڈان کے قائم مقام وزیر انصاف نے عدالت کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات سوڈانی فوج سے لڑنے والے باغیوں کی مبینہ حمایت کے ذریعے دارفر میں نسل کشی کے پیچھے متحرک قوت ہے۔ خرطوم کا مطالبہ ہے کہ متحدہ عرب امارات آر ایس ایف کی حمایت بند کرے اور جنگ کے متاثرین کو مکمل معاوضہ ادا کرے۔


































