Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا کا ظالمانہ محاصرہ ختم کئے بغیر لبنان کا بحران ختم نہیں ہو سکتا، حزب اللہ

بیروت : حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان کی موجودہ صورتحال کا حقیقی سبب امریکا کاظالمانہ محاصرہ، کرپشن، گذشتہ تیس برس سے جالی مالی پالیسیاں اور اسٹیٹ بینک کے گورنر کے غلط اقدامات ہیں۔حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کی تقریب سے خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ بحران سے نکلنے کیلئے ان اسباب پر توجہ دیے بغیر اور امریکا کے ظالمانہ محاصرے کو ختم کئے بغیر کوئی راہ حل مفید ثابت نہیں ہو سکتا۔ ہم نے ایران سے ڈیزل منگوا کر اور شام کے راستے اردن اور مصر سے بجلی حاصل کر کے امریکاکے ظالمانہ محاصرے کا مقابلہ کیا ہے۔ امریکا لبنان میں حزب اللہ کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھ سکتا لہذا وہ اپنا محاصرہ خود ہی توڑنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ لبنانی عوام اس حقیقت کو بھانپ چکی ہے کہ لبنان کا محاصرہ کرنے والا امریکا ہے اور اگر ہم درست انداز میں عمل کریں تو وہ اپنا محاصرہ جاری نہیں رکھ پائے گا۔شیخ نعیم قاسم نے امریکی سفارت خانے میں کام کرنے والے عناصر اور امریکی ایماء پر کام کرنے والی انجمنوں کے اراکین کو مخاطب قرار دے کر کہا کہ لبنان کی پرائیویٹ انجمنوں کے امریکا سے تعلقات، امریکی فنڈز حاصل کرنے اور امریکی مفادات کیلئے سرگرم عمل ہونے نے امریکی محاصرے میں مزید مدد اور تعاون فراہم کیا ہے۔ آپ لوگوں کو چاہئے کہ اپنی قوم اور وطن کا ساتھ دیں اور امریکا کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے میں ہمارا ساتھ دیں۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ بیروت دھماکا کیس کے قاضی طارق بیطار اور ان کے حامیوں نے لبنان میں قانونی بحران پیداکر رکھا ہے۔ اس قاضی کا طرز عمل عدلیہ کی بہت بڑی توہین ہے جو ان دنوں بدترین صورتحال سے گزر رہی ہے۔ کیا یہ معقول ہے کہ ایسا قاضی جس کی معزولی کیلئے 21 درخواستیں موجود ہوں وہ بدستور اپنے عہدے پر باقی ہو؟۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ حزب اللہ نے لبنان کو آزاد کروایا ہے اور اس کی یہ کامیابی ملک کی تاریخ میں اور اگلی نسلوں کیلئے لکھ دی جائے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular