Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

حملے اور کیمیائی مواد کا چھڑکاؤ، لبنان کی اقوام متحدہ سے شکایت

بیروت :لبنان نے اپنی سرزمین پر اسرائیلی حملوں اور سرحدی علاقوں میں کیمیائی مادے کے چھڑکاؤ کیخلاف اقوام متحدہ کے سربراہ اور سلامتی کونسل کو شکایات جمع کرا دی ہیں۔ لبنانی وزارت خارجہ نے سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کے سربراہ کو بھیجی گئی پہلی شکایت میں الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رواں سال فروری میں جنوبی لبنان کے سرحدی دیہات میں ہریالی ختم کرنے والا کیمیائی مادہ گلائفوسیٹ اسپرے کیا۔ دیہات سے حاصل کیے گئے مٹی کے نمونوں میں کیمیائی مادے کی غیرمعمولی حد تک بلند مقدار پائی گئی۔ کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق بین الاقوامی کنونشن جنگی مقاصد کے لیے ایسے کیمیائی مادوں کے استعمال کی اجازت نہیں دیتا۔ دوسری شکایت میں اسرائیلی حملوں کے تسلسل پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔ لبنان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان واقعات کی مذمت کرے، مستقبل میں ایسے حملوں کی روک تھام یقینی بنائے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 سمیت بین الاقوامی وعدوں پر عمل درآمد کرائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular