
بیروت : لبنانی صدر جوزف عون نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔
لبنان کے صدر جوزف عون نے ایک بیان میں کہا کہ لبنانی عوام کو دوسروں کی جنگوں اور بیرونی مفادات کی قیمت مزید نہیں چکانی چاہیے۔ صدر عون نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے سے دستبردار نہیں ہوں گے اور ہر قدم پر لبنان کی خودمختاری کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لبنان ماضی میں بھی انیس سو انچاس سے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کر چکا ہے۔ صدر کے مطابق مجوزہ فریم ورک معاہدہ اسرائیل کی جانب سے شرائط پر عمل درآمد کی صورت میں لبنان کے حقوق سفارتی ذرائع سے بحال کر سکتا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ اور بعض دیگر لبنانی سیاسی جماعتوں نے اس مذاکراتی عمل پر تنقید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ مجوزہ معاہدہ زیادہ تر اسرائیلی مفادات کے حق میں ہے اور مذاکرات بالواسطہ ہونے چاہییں۔


































