
لاہور: شیعہ سنی علماء و مشائخ نے پنجاب حکومت سے دربار بی بی پاک دامن سلام اللہ علیہا کو زائرین کیلئے فوری کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سینئر نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ہمراہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ دربار بی بی پاک دامن سلام اللہ علیہا زائرین کیلئے کھولا جائے۔ اگر اس مسئلے پر انتظامیہ نے قبل اَ وقت درست اقدامات نہ کیے تو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بھر سے آئے زائرین مشکلات کا شکار رہیں گے۔ یہ مطالبہ کل مسالک علماء بورڈ، جمعیت علماء پاکستان نیازی، تحریک وحدت اسلامی، شیعہ پولیٹیکل پارٹی ،مجلس اتحاد المومنین ،شیعہ شہریان پاکستان، تحریک فقہ جعفریہ کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔


































