
کراچی : شہید آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی قدس سرہ و ان کے رفقاء کی یاد میں قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جعفرطیارسوسائٹی میں کیا گیا. تقریب سے خصوصی خطاب قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران کراچی حسن نوریان نے کیا جب کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسد عباس نقوی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری نے خصوصی شرکت کی۔
ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے بھی ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان و دیگر رفقاء کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر تعزیتی اجتماع بیاد شہدائے خدمت، جہاد و استقامت کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع سے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کراچی سعید طالبی نیا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ جعفر سبحانی و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایس یو سی کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی اور علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین سمیت دیگر علماء و ذاکرین اور شرکاء بھی شریک تھے۔


































