اسلامی کتب کی اشاعت سے قبل متحدہ علما بورڈ سے منظوری لینا ہوگی
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی روکنے کے لیے بل منظور کرلیا، ٹیکسٹ بک بورڈ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسلامی کتب کی اشاعت سے قبل متحدہ علما بورڈ سے منظوری لے گا ،اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بل پاس کرکے شرانگیزی کے دروازے کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے، اب مقدس شخصیات کے خلاف کوئی سازش کرنے کی جرات نہیں کرسکے گا۔


































