Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

جوبائیڈن کا جنگ بندی منصوبہ انتخابی مہم کا حصہ ہے، حزب اللہ

بیروت : حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اگر اسرائیل جنگ کو وسیع کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل، لبنان تک جنگ لے کر آیا تو پھر اس کا جواب تباہی اور اسرائیل سے صیہونیوں کی نقل مکانی ہو گا۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ مقاومت ہر قسم کی جنگ کے لئے تیار ہے اور اسرائیل کو کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ پھیلانا نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر کوئی اشتعال انگیزی مسلط کی گئی تو ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔ حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دو ماہ سے درپیش چیلنجز میں ہمارا یہی جواب تھا کہ لبنان کا محاذ غزہ سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے ساتھ لبنانی سرحد پر ہماری رضوان بریگیڈ کی واپسی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب تک ہم نے جنگی صورت حال کے مطابق اپنی صلاحیتوں کا ایک چھوٹا سا حصہ استعمال کیا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے غزہ کے حوالے سے جو بائیڈن کی پیش کردہ تجاویز کے بارے میں کہا کہ جنگ بندی کے لئے جو بائیڈن کا منصوبہ حقیقی نہیں ہے بلکہ یہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں حمایت حاصل کرنے کا ایک بہانہ ہے۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ کو روکنے کے لئے امریکہ سنجیدہ نہیں ہے.

مزید پڑھیے

Most Popular