Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

جنگ اور خطرات سے نمٹنے کیلئے طاقتور ہونا ضروری ہے(ولی امر مسلمین)

کمزور رہنے کی صورت میں دشمن میں اقدام کرنے کی جرات بڑھ جائے گی، ایرانی عوام کے خلاف د شمنوں کا باطل راستہ یقینی طور پر ان کی شکست پر منتج ہوگا
دشمن کے حربے پیچید ہ ہوئے توایران نے ویسے ہی جواب دیئے،سینچری ڈیل منصوبے نے مسئلہ فلسطین کوپہلے سے زیادہ زندہ و پائندہ بنادیا
تہران (نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ جنگ سے بچنے کیلئے طاقتور ہونا ضروری ہے، کمزور رہنے کی صورت میں دشمن میں اقدام کرنے کی جرأت بڑھ جائے گی،امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے تیل کی معیشت سے انحصار ختم کرنا ہوگا،سینچری ڈیل منصوبہ امریکی فریب ہے یہ منصوبہ ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مرجائے گا، تہران میں مسلح افواج کے جوانوں سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہاکہ جنگ کو روکنے اور تمام خطرات کا خاتمہ کرنے کیلئے دفاعی شعبے میں طاقتور ہونا ضروری ہے، کمزور رہنے کی صورت میں دشمن میں اقدام کرنے کی جرات بڑھ جائے گی،ہم کسی بھی ملک یا قوم کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے بلکہ ملک کی سلامتی کا دفاع اور خطرات کا مقابلہ کرنا ہماری اسٹریٹیجی ہے،آپ نے مسلح افواج کو ہدایت دی کہ وہ مختلف شعبوں میں دفاعی بنیادوں کو مستحکم بنائیں اور اہم امور کو آگے بڑھانے کے لئے توانائیوں اور استعداد سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں،انہوں نے کہاکہ اگر سابق امریکی صدور ٹرمپ حکومت کے شیطانی راستے کو ڈھکے چھپے آگے بڑھا رہے تھے تو آج امریکیوں کی جنگ بھڑکانے، فتنہ انگیزی اور دیگر ملکوں کے ذخائر پر قبضہ کرنے کی کارروائیاں اعلانیہ طور پر انجام پارہی ہیں لیکن ایرانی عوام کے دشمنوں کا یہ باطل راستہ یقینی طور پر ان کی شکست پر منتج ہوگا، انہوں نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ یہ دھمکیاں مواقع میں تبدیل ہوں گی، یہ پابندیاں جو مجرمانہ ہیں ملک کو تیل سے وابستگی اور دیگر مشکلات سے نجات دلاسکتی ہیں، امریکی انتظامیہ کے اندر کچھ ذہین افراد اس حقیقت کو سمجھ گئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ ایران تیل کے بغیر اپنی معیشت کا تجربہ کرے اسی لئے ہمیں کچھ راستہ کھلا رکھنا چاہئے تاکہ ایران کی معیشت پوری طرح تیل سے الگ نہ ہو، ایرانی حکام کو اس بات پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، دشمن کے حربے اور روشیں پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ ہوتی جارہی ہیں،اسی لئے ایران کے جوابی اقدام کے طریقے بھی پیچیدہ اور اہم ہوگئے ہیں جن کی بنیاد پر ایران نے دشمن کو دھول چٹادی ہے،انہوں نے کہاکہ خداوندعالم دشمن پر ایسے مقام سے ضرب لگاتا ہے جس کے بارے میں وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتا اور مومنین بھی ایسے ایسے زاویوں سے طاقتور ہوتے ہیں اور انہیں حمایت ملتی ہے جس کا انہیں تصور بھی نہیں رہتا، اسلامی تعلیمات میں اسی کو رزق لایحتسب کہتے ہیں یعنی ایسا رزق جس کا کوئی حساب نہیں،انہوں نے اللہ کی نصرت سے متعلق قرآنی آیتوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں الہی وعدوں پر یقین و اطمینان رکھنا چاہئے اور بہتر اور روشن مستقبل کی امید میں آگے کی جانب قدم بڑھانا چاہئے،اس سے پہلے تہران میں اجتماع سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ امریکا کا سینچری ڈیل منصوبہ ٹرمپ کے مرنے سے پہلے ہی مرجائے گا، منصوبے کا مقابلہ کرنے کا طریقہ فلسطینی قوم اور گروہوں کی استقامت اور دلیرانہ جہاد اور فلسطینیوں کے لئے عالم اسلام کی حمایت ہے،امریکی حکام اسی میں خوش ہیں کہ منصوبے کو بڑا نام دے کراسے فلسطینی قوم کے خلاف کامیاب بنادیں گے جبکہ ان کا یہ اقدام احمقانہ اور خباثت آمیز ہے اور اس اقدام کے آغاز سے ہی امریکیوں کو اس کا نقصان بھگتنا پڑے گا انہوں نے سینچری ڈیل منصوبے کو امریکیوں کا کھلا فریب قراردیا اورکہا کہ امریکیوں نے صہیونیوں کے ساتھ ایسی چیزوں پر سودا کیا ہے جن پر صہیونیوں کا کوئی حق ہی نہیں، منصوبے کی رونمائی کے موقع پر کچھ غدار عرب رہنماؤں نے کہ جن کی خود اپنی قوموں کے درمیان کوئی آبرو اور حیثیت نہیں جو تالیاں بجائیں اور منصوبے کا خیرمقدم کیا اس کی کوئی اہمیت نہیں،انہوں نے کہاکہ فلسطین کو فراموش کرنے کی سامراجی پالیسیوں کے برعکس اس اقدام سے مسئلہ فلسطین پہلے سے بھی زیادہ زندہ و پائندہ ہوگیا اور آج پوری دنیا میں فلسطین کی مظلومیت اور فلسطینیوں کا نام لیا جا رہا ہے،انہوں نے ہتھیاروں اور پیسوں کے ذریعے سینچری ڈیل کو نافذ کرنے کی سامراجی طاقتوں کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ فلسطین کے مسلح ادارے اور گروہ اٹھ کھڑے ہوں گے اور استقامت کا راستہ آگے بڑھائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular