
جکارتہ : انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کو’نوسانترا‘ میں بدلنے کی تجویز دی گئی ہے جسکا مطلب ’آرکی پیلیگو‘ یعنی ’جزائر کا بڑا مجموعہ‘ ہے۔جکارتہ کو درپیش سنگین ماحولیاتی چیلنجز کے پیش نظر انڈونیشیا کے صدر جوکو ودودو نے 2019 میں پہلی بار دارالحکومت کی تبدیلی کے منصوبے کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اس منصوبے پر عمل نہ ہو سکا تھا تاہم اب دارالحکومت کو 2024 میں منتقل کیا جائے گا۔ منصوبے کے مطابق جکارتہ کو 2 ہزار کلو میٹر شمال میں واقع صوبے مشرقی کلیمانتن میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دارالحکومت کی منتقلی سے ایک کروڑ کی آبادی والے شہر پر دباؤ کم ہوگا۔ جکارتہ کو ایک ڈوبنے والا شہر قرار دیا گیا ہے کیونکہ جکارتہ مسلسل سیلاب اور زمین سے بے تحاشہ پانی نکالنے کی وجہ سے دنیا میں تیزی سے ڈوبنے والا شہر بن گیا ہے، جکارتہ کا شمالی حصہ 25 سینٹی میٹر سالانہ شرح سے ڈوب رہا ہےحکام کے مطابق دارالحکومت کی منتقلی کے باوجود جکارتہ انڈونیشیا کا معاشی و تجارتی مرکز رہے گا لیکن حکومت کے تمام انتظامی دفاتر جکارتہ سے دو ہزار کلومیٹر شمال مشرق میں واقع شمالی کلیمانتن میں منتقل کر دیے جائیں گے۔
ماحولیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے شمالی کلیمانتن میں آلودگی میں اضافے اور اورنگوتین بندروں، سن بیئرز اور لمبی ناک والے بندروں سمیت جنگلی حیات کے مسکن کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔


































