Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

جبالیہ : خوراک کی تقسیم کے مرکز پر حملہ، 10 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

غزہ : صیہونی فوج نے جبالیہ میں خوراک کی تقسیم کے مرکز پر حملہ کردیا۔ ٹینکوں کی شیلنگ سے دس فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ دس دن سے محصور جبالیہ میں نہتے فلسطینیوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ خوراک کی تقسیم کے مرکز پر قطار میں کھڑے تھے۔ شیلنگ سے خواتین اور بچوں سمیت دس فلسطینی شہید ہوئے۔
اس سے پہلے صیہونی فوج نے دیرالبلاح میں الاقصیٰ شہید اسپتال میں لگے پناہ گزینوں کے کیمپ پر میزائل برسادئے۔ حملے میں خیموں میں آگ لگ گئی اور خواتین اور بچوں سمیت چار افراد شہید اور ستر سے زائد زخمی ہوگئے۔ جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس سے پہلے صیہونی فوج نے نصیرات میں اسکول پر ٹینکوں سے گولہ باری کی تھی۔ اسکول میں سینکڑوں بے گھر افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ گولہ باری کے نتیجے میں بائیس شہری شہید جبکہ اسی زخمی ہوگئے۔ چوبیس گھنٹوں میں باسٹھ فلسطینی شہید اور دو سو کےقریب زخمی ہوئے۔ ادھر رفح میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular