
انقرہ: ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول میں اطالوی گرجا گھر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ مذہبی تقریب کے دوران کیے گئے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ حملہ ماسک پہنے دو افراد نے کیا، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعہ پر ترک صدر نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ طیب اردوان نے گرجا گھر کے پادری سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور کہا کہ فائرنگ کرنے والوں کی گرفتاری کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


































