
ادیس ابابا : افریقی یونین نے کہا ہےکہ اسرائیل کا مبصر کا درجہ معطل کردیا گیاتھا، اسی لئے اسے کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ افریقی یونین کمیشن کے سربراہ موسی فقی محمد نے اسرائیلی مبصر کی حیثیت کو غیر معینہ مدت کیلئے معطل رکھا ہے اور اسی لیے ہم نے اسرائیلی حکام کو سربراہی اجلاس میں مدعو نہیں کیا۔ ہفتے کو اسرائیلی سفیر شیرون بارلی کو ایتھوپیا میں افریقی یونین کے سالانہ سربراہی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا تھا۔ موسیٰ فقی محمد نے کہا کہ ہفتے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نےکہا کہ بارلی انٹری ٹیگ کے ساتھ ایک تسلیم شدہ مبصر تھیں۔ انہوں نےالزام لگایا کہ افریقی یونین کو الجزائراور جنوبی افریقہ جیسی انتہا پسند ریاستوں کی ایک چھوٹی سی تعداد نے یرغمال بنارکھا ہے۔


































