
بیروت : اسرائیلی دہشت گرد فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کردیا۔ رات گئے اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کولا بارڈر پر پہلا حملہ کیا۔ اسرائیلی پیشقدمی پر لبنانی فوج بارڈر سے پیچھے ہٹ گئی۔ حزب اللہ کے مجاہدین نے زیرو لائن کی چیک پوسٹوں پر پہنچ کر کمان سنبھال لی۔حزب اللہ نے اپنی رضوان فورس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے پیغام دیا کہ اسرائیل ہم تمہارا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حزب اللہ نے صیہونی فوج پر حملوں کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے زیر قبضہ میرون وادی میں دس اور وادی الجلیل پر دو راکٹ داغ دئے۔ میتولہ وادی سے بھی اسرائیل پر میزائل داغے گئے۔
صیہونی فوج شہری آبادیوں پر بھی فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ چوبیس گھنٹوں میں چھ سول ڈیفنس اہلکاروں سمیت پچانوے شہری شہید جب کہ 172 زخمی ہوئے۔ صیہونی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب حملہ کرکے خاتون اینکر سمیت تین افراد کو شہید کردیا۔


































