
Palestinians inspect the site of an Israeli strike on a house, amid Israel-Hamas conflict, in Gaza City August 12, 2024. REUTERS/Ayman Al Hassi
غزہ : اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری ہے۔ مسلسل حملوں سے شہدا کی مجموعی تعداد بیالیس ہزار سے تجاوز کرگئی. صیہونی فوج نے آج بھی خواتین اور بچوں سمیت مزید پینتالیس فلسطینیوں کو شہید کردیا۔شجاعیہ میں صیہونی بمباری سے نو ۔وسطی غزہ کے علاقوں بریج اور نصیرات کیمپ میں آٹھ فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیل نے غزہ کے کمال ادوان اسپتال سے اسٹاف اور مریضوں کو چوبیس گھنٹوں میں انخلاء کا حکم دے دیا۔ اسرائیل نے جبالیہ میں مزید فوجی دستے بھج دیے، ال جزیرہ نیوز کے مطابق جبالیہ میں کئی فلسطینیوں کی لاشیں سڑک کنارے موجود ہیں۔ مغربی کنارے کے طبس شہر میں بھی صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔


































