
دمشق: شام کے شہر بنیاس پر اسرائیلی فورسز نے میزائل حملہ کیا ہے۔ شامی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں شامی بندرگاہ کے قریب ایران کے زیراستعمال عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس سے قبل مقامی میڈیا اور برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا تھا کہ شہر کے مضافات میں دو دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔ شامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بندرگاہ پر اہداف کا تعلق ایران سے تھا۔ ایک بیان میں شامی فوج نے کہا کہ اس حملے میں املاک کو نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج، جس نے شام میں اہداف پر سرکاری طور پر غیر تسلیم شدہ درجنوں حملے کیے ہیں، ابھی تک اس تازہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


































