
مقبوضہ بیت المقدس : مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی بچہ شہید اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ 14 سالہ قصی رضوان واکد کو پیٹ میں گولیاں لگیں۔ اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنین کیمپ میں فوجی کارروائی قیدی زکریا الزبیدی کے بھائی جبریل الزبیدی کی گرفتاری کیلئے کی گئی۔ جس پر اسرائیل کیخلاف حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین فلسطینی زخمی اور ایک نوجوان شہید ہوگیا۔


































