Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی حکام نے غزہ پر بھوک مسلط کردی ہے، سعودی کابینہ

ریاض : سعودی کابینہ نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی حکام پر بھوک مسلط کرنے۔ نسل کشی اور دیگر خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں فلسطین کی صورتحال پر غور کیاگیا۔ اجلاس میں کہا گیاہے کہ بین الاقوامی برادری اور سلامتی کونسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مسلسل ناکامی کا شکار ہے۔ اجلاس میں کہا گیاکہ اسرائیل انٹرنیشنل آرڈر اور قانونی حیثیت کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے، اس سے علاقائی و عالمی امن اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ اجلاس نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں استحکام کی امید کا اظہار کیا۔ کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل دیگر امور پر بھی غور کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے اور معاہدوں کی منظوری دی گئی۔

مزید پڑھیے

Most Popular