
عالمی ادارہ صحت کی ترجمان مارگریٹ ہیرس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی طبی مراکز پر جاری غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کے انسانیت حملے بند کروانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
عرب چینل الجزیرہ کو انٹرویو دیتے مارگریٹ ہیرس کا کہنا تھا کہ جو لوگ اسرائیل پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں، انہیں اس پر دباؤ ڈالنا چاہیئے کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز اقدامات بند کرے!
یہ بتاتے ہوئے کہ طبی مراکز ہمیشہ ہی حملوں سے محفوظ رہتے ہیں، عالمی ادارہ صحت کی ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو اب غزہ و مغربی کنارے کے ہسپتالوں پر اپنے بلا جواز حملے بند کر دینے چاہیئیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ترجمان نے مزید کہا کہ یہ خیال کہ مسلح افراد ہسپتال کے اندر موجود ہیں، ہسپتالوں کو نشانہ بنانے کا جواز بالکل بھی نہیں بنتا!!


































