
غزہ : غزہ میں صیہونی فوج کے فضائی اور زمینی حملوں میں چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت بتیس فلسطینی شہید ہوگئے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس کے علاقے بنی سہیلہ میں ایک خیمے پر بم برسادئے جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دس افراد شہید ہوگئے۔ صیہونی فوج نے رات گئے غزہ سٹی میں دو رہائشی عمارتوں پر حملے کئے جس میں سات فلسطینی جان سے گئے۔ رفح ۔ جبالیہ اور دیر البلاح پر حملے میں بھی کئی اموات ہوئیں ۔صیہونی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد اکاون ہزار ایک سو ہوگئی۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ سولہ ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔


































