
بیروت : اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی بیروت میں دو رہائشی عمارتوں پر میزائل داغ دئے۔ حملے میں بائیس افراد شہید اور 117 زخمی ہوگئے۔ حملے مغربی بیروت کے گنجان آباد علاقوں راس لنبا ،نیویری اور بستا میں رہائشی عمارتوں پر کئےگئے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کئی افراد شدید زخمی ہیں اور اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ صیہونی فوج نے یہ حملہ بغیر کسی انتباہ کے کیا اور پہلی بار وسطیٰ بیروت کے گنجان آباد علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔


































