
DEIR AL-BALAH, GAZA – JULY 30: Relatives mourn during the funeral prayer held for the Palestinians belonging to Awaide family killed in Israeli attack on Bureij refugee camp, in Deir al-Balah, Gaza on July 30, 2024. (Photo by Ashraf Amra/Anadolu via Getty Images)
غزہ: صیہونی فوج کے مشرقی اور وسطی خان یونس پر حملوں میں چالیس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔ صیہونی فوج نے ایک بار پھر خان یونس میں پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بمباری اور گولہ باری کا نشانہ بنایا ۔ مشرقی خان یونس میں لڑکیوں کے اسکول پر فضائی حملے میں دس افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔وسطی خان یونس میں اسرائیلی فوج نے نقل مکانی کرنے والے قافلے پر حملہ کردیا جس میں بیس فلسطینی جان سے گئے۔ جنوبی خان یونس میں بھی صیہونی فوج نے ایک مکان پر میزائل داغ دیا۔ حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت پانچ افراد شہید ہوئے۔ اسرائیلی بحریہ کی بوٹ نے خان یونس کے ساحلی علاقے میں مچھیروں پر فائرنگ کی ہے جس میں ایک کشتی میں سوار پانچ ملاح شہید ہوگئے۔ مشرقی خان یونس اور رفح سے صیہونی فوج کے نکلنے کے بعد بیس لاشیں ملی ہیں۔ تباہ عمارتوں سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔


































