
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ محصور علاقے میں "کہیں بھی کوئی محفوظ نہیں ہے”۔”غزہ میں لڑائی اور تباہی کی انتہائی سطح ناقابل فہم اور ناقابل معافی ہے۔ہر جگہ ممکنہ ہلاکت کا خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے سوشل میڈیا ایکس پر پیغام میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تنازعہ کے فریق سیاسی ہمت اور سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں تاکہ آخرکار کسی معاہدے تک پہنچ سکیں۔ گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ سب سے مطالبہ کر رہا ہے۔ فریقین بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کریں اور "شہریوں اور شہری اشیاء کو بچانے کا مستقل خیال رکھیں۔” اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا کہ غزہ میں انخلاء کی ہر نئی ہدایت کے ساتھ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو ناممکن انتخاب کرنے پر مجبور کررہی ہے، محفوظ مقام کی عدم موجودگی میں لاکھ انسان دربدر ہیں اور اسرائیلی فوج انہیں دربدر فلسطینیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔


































