Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی فوج نے غزہ کو اجتماعی قبر میں تبدیل کردیا ہے، ایم ایس ایف

غزہ : ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے کہاہے کہ اسرائیل نے غزہ کو فلسطینیوں اور ان کی مدد کے لیے آنے والوں کی اجتماعی قبر میں تبدیل کردیا ہے۔ ایم ایس ایف نے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کے مصائب کو کم کرنے کی کوشش کرنے والے رضاکاروں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی۔ ایم ایس ایف کی عہدیدار اماندے بازرولے نے کہا ہےکہ غزہ پر اسرائیلی حملے انسانی ہمدردی کے کام کرنے والوں کے تحفظ سے استثنیٰ کو ظاہر کرتے ہیں۔ بازرولے نے کہا کہ ہم اپنی آنکھوں کے سامنے غزہ کی پوری آبادی کی تباہی اور جبری بے گھری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات اسرائیلی حملوں اور انخلاء کے احکامات سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔ ایم ایس ایف کی ٹیموں کو بہت سی سہولیات چھوڑنی پڑی ہیں۔ کہیں بھی محفوظ نہ ہونے کے باعث رضاکاروں کو کام کیلئے شدید جدوجہد کرنا پڑرہی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular