
دمشق : شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے شام کے دارالحکومت دمشق پر دشمن اسرائیل کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ صیہونی فوجیوں نے دمشق میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کیلئے راکٹ داغے جسے شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے ناکام بنا دیا۔ میزائل کے ٹکڑے لگنے سے بعض تعمیرات کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔


































