Fri Oct 16, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل مغربی کنارے میں کارروائیاں بند کرے، گوتریس

نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو تشویشناک قرار دیا ہے اور اسرائیلی فوج کے حملوں میں فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی گاڑی پر فائرنگ کی بھی مذمت کی۔ حملے کے بعد ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں اپنا کام معطل کردیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے کہا کہ ورلڈ فوڈ پروگرام پر حملہ افسوسناک ہے۔اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے واضح نشان والی گاڑی پر فائرنگ کی جبکہ اقوام متحدہ کے ادارے اسرائیلی فوج کو اپنی ہر نقل و حرکت سے آگاہ کرتے ہیں۔اس کے باوجود اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ پریشان کن ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular