Fri Oct 16, 2026

احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ

روزانہ کی خبریں

اسرائیل سے عالمی عدالت کے فیصلے کی پاسداری کرائی جائے، ایران

تہران: ایران نے اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی حکومت کو عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد پر مجبور کیا جائے۔ ایران کے عبوری وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اقوام متحدہ اور سیکورٹی کونسل کے سربراہان کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا فرض ہے کہ وہ تمام رکن ممالک پر زور دے کہ وہ اسرائیل کی جارح حکومت کے ساتھ تعاون سے گریز کریں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں صیہونی حکومت کی بربریت کے حوالے سے اقوام متحدہ کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کے شدید ردعمل اور عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجود صیہونی حکومت رفح میں انسانی حقوق پامال کررہی ہے۔ خط میں صیہونی فوج کے حملوں کو روکنے اور فلسطینیوں کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کی ضرورت اور غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کے لئے رفح بارڈر کو کھولے جانے پر زور دیا گیا ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں تحقیقات کے لئے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جو اقوام متحدہ کی نگرانی میں تحقیق کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے۔

مزید پڑھیے

Most Popular